ملتان :  معروف ذاکر اہل بیت مولانا مظہر حسین صادقی نے کہا ہے کہ اہل بیت و صحابہ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے آپ کی تعلیمات امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ اور دنیا و آخرت میں کامیابی کا زینہ ہے حضرت امام علی نقی نے دین اسلام کے لیے بیش قربانیاں دیں جنہیں قیامت تک فراموش نہیں کیا جا سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام بارگاہ چنمبے شاہ میں شب شہادت حضرت امام علی نقی کے سلسلے میں منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کے دوران کیا جس میں عمار صدیقی،غلام شبیر،راحت علی نے بھی خطاب کیا اور اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی ترقی خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے لیے دعا کی گئی۔