صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ کا کیتھولک چرچ بشپ ہاؤس ملتان کا دورہ ، بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری حکومت کی اولین ترجیح ہے
ملتان: صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کیتھولک چرچ بشپ ہاوس ملتان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و بین المسالک مکالمہ کے چیئرمین اور بشپ آف ملتان بشپ یوسف سوہن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے لیے حکومتِ پنجاب کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی اس موقع پر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ حکومت پنجاب اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، تاکہ تمام مذاہب کے پیروکار امن و سلامتی کے ساتھ زندگی گزار سکیںاس موقع پر کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و بین المسالک مکالمہ کے چیئرمین بشپ آف ملتان یوسف سوہن نے صوبائی وزیر کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے روابط سے نہ صرف اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کو بھی تقویت ملتی ہے انہوں نے کرسمس کے موقع پر حکومتِ پنجاب کی جانب سے مسیحی برادری کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات جاری رہیں گے اس موقع پر صوبائی وزیر اقلیتی امور نے بشپ یوسف سوہن، کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و بین المسالک مکالمہ کے ڈائریکٹر فادر ڈینیئل تاج ،نیشنل ڈائریکٹر سیموئیل کلیمنٹ ،ڈپٹی سیکریٹری انسانی حقوق میاں عمر حیات ،اسسٹنٹ کمشنر اذکا سحر ،سرفراز کلیمنٹ ،امروز گل ،شازر گل و دیگر میسحی رہنماو ¿ں کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا اور کرسمس کی مبارکباد پیش کیںملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماو ¿ں نے ملک میں امن، بھائی چارے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیشنل ڈائریکٹر کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و بین المسالک مکالمہ کے نیشنل ڈائریکٹر سیموئیل کلیمنٹ نے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی کاوش سے پاکستان میں پہلی بار کرسمس ریلی کا انعقاد کرکے مسیحی کمیونٹی کے دل جیت لئے ہیں مسیٰحی قوم کے لئے جتنے اقدامات، موجودہ حکومت میں ہوئے ہیں وہ ماضی میں نہیں ہوئے جس پر ہم حکومت پنجاب کے شکر گزار ہیں۔







































Visit Today : 482
Visit Yesterday : 560
This Month : 8772
This Year : 56608
Total Visit : 161596
Hits Today : 13743
Total Hits : 760187
Who's Online : 3






















