سول سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب میں کرسمس کی تقریب، ایڈیشنل سیکرٹریز نے اسٹاف کے ہمراہ کیک کاٹا
ملتان: سول سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب میں ایڈیشنل سیکرٹری آئی اینڈ سی ظہورحسین بھٹہ اورایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن عبدالصبورٹھاکر نے کرسمس کے تہوار کے موقع پر اسٹاف کے ہمراہ کیک کاٹا۔ جنوبی پنجاب میں بھی مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار انتہائی جوش و خروش مذہبی تزک و احتشام اور روایتی جذبہ کے ساتھ منائے گی۔کرسمس کے موقع پرجنوبی پنجاب میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔کرسمس ٹریز کی تیاری کے ساتھ ساتھ تمام چرچز کو انتہائی خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے۔کرسمس کی مناسبت سے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جہاں مسیحی برادری کے افراد اپنی مذہبی تقریبات کی ادائیگی اور عبادات کریں گے،اس موقع پر ملکی ترقی، قیام امن اور سلامتی و خوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔اسی سلسلے میں گزشتہ روزایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب آفس میں کرسمس کا کیک کاٹاگیا۔







































Visit Today : 449
Visit Yesterday : 560
This Month : 8739
This Year : 56575
Total Visit : 161563
Hits Today : 13444
Total Hits : 759888
Who's Online : 5






















