ملتان: مین اسٹریم ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام معذور افراد اور خواجہ سرا برادری میں گرم جیکٹس کی تقسیم
ملتان: مین سٹریم ایسوسی ایشن کہ زیرِ اہتمام ہینڈز ویلفیئر فاؤنڈیشن ، انرویل
ڈسٹرکٹ 340 کے تعاون سے معذور افراد اور خواجہ سرا میں گرم جیکٹس تقسیم کرنے کی تقریب مکس انسٹیٹیوٹ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی مہمان خصوصی میڈم ام فروا ہمدانی ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر
اینڈ بیت المال ملتان اور سیٹھ عمر صدیق تھے۔ تقریب میں 150 افراد باہم معزوری اور خواجہ سرا میں گرم جیکٹس تقسیم کیے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میڈم ام فروا ہمدانی نے کہا کہ مین سٹریم نے شدید افراد باہم معذوری کو زندگی کی طرف واپس لانے کے لیے بہترین خدمات سر انجام دی ہیں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی مکمل سپورٹ ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گی، عمر صدیق نے کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں اس مشن کا حصہ بنا ہوں ہمیشہ میری
سپورٹ حاضر ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلی مین سٹریم صالحہ پاشا نے کہا کہ ہمارا مقصد یہی ہے کہ شدید افراد باہم معذوری کو ٹریننگ کے ذریعے پھر سے معاشرے کا حصہ بنائیں تاکہ وہ اپنی زندگی بنا کسی سہارے کے گزار سکے ، میں تمام مخیر حضرات سے گزارش کروں
گی کہ اس مشن کو سپورٹ کریں۔ تقریب کی نظامت کے فرائض امیر حمزہ اور امامہ ارباب نے ادا کیے ۔ تقریب میں رضوانہ ملک چیئرمین انرویل ، سعدیہ نواز ایگزیکٹو مینجر ہینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن ، احمد علی بھٹی چیف ایگزیکٹو مکس ، اقبال سہو اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ، اسما ندیم بورڈ آف ڈائریکٹر مین سٹریم ، سید عاصم رضا شاہ ، سائرہ نیلم ، مریم ، ٹیم مکس انسٹیٹیوٹ ، ٹیم مین سٹریم ، ٹیم تحفظ مرکز ملتان ، افراد باہم معذوری اور خواجہ سراء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں معذور افراد اور خواجہ سراؤں میں گرم جیکٹ تقسیم کی گئی۔







































Visit Today : 450
Visit Yesterday : 560
This Month : 8740
This Year : 56576
Total Visit : 161564
Hits Today : 13454
Total Hits : 759899
Who's Online : 5






















