ملتان: انرویل چناب کلب کی انسٹالیشن تقریب، اللہ کی مخلوق کی خدمت اجر عظیم ہے : مسز ارم مجاہد
ملتان: انرویل چناب کلب کی صدر مسز ارم مجاہد نے کہا ہے اللہ کی مخلوق کی خدمت ان کا خیال رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے اور زندگی کا مقصد بھی یہی ہونا چاہیے آج کل کے مہنگائی کے دور میں کسی غریب کی ضروریات کو پورا کرنا اجر عظیم ہے اللہ تعالی کے دیے ہوئے پیسوں میں سے دکھی انسانیت کی خدمت کر کے دلی سکون ملتا ہے اور اسی میں ہماری دنیا و آخرت میں کامیابی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹالیشن کی تقریب کے موقع پر نئے عہدے داروں کو بیچز لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر انرویل ڈسٹرکٹ 340 کی وائس چیئرمین شمائلہ شوکت نے نو منتخب صدر مسز ارم مجاہد کو کالر پہنایا جبکہ دیگر عہدے داروں کو صدر مسز ارم مجاہد نے بیجز لگائے ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین شمائلہ شوکت نے کہا کہ انرویل ڈسٹرکٹ 340 خواتین کی واحد تنظیم ہے جو کہ خواتین کے حقوق ان کے مسائل اور ان کی ضروریات کو پورا کر رہی ہے ہمارے تمام کلبز اسی کام کے لیے کوشاں ہیں اور چناب کلب اس میں بہترین اضافہ ہے تمام نو منتخب عہدے داروں نے کہا کہ ہم لوگ خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالی نے ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے چنا ہے۔







































Visit Today : 449
Visit Yesterday : 560
This Month : 8739
This Year : 56575
Total Visit : 161563
Hits Today : 13443
Total Hits : 759887
Who's Online : 5






















