بلدیاتی نظام جمہوریت کی پہلی سیڑھی ہے، کارکن بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں: عنایت اللہ مشرقی
ملتان: سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر عنایت اللہ مشرقی نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو پنجاب میں منعقد ہونے والے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام جمہوری اقدار کی پہلی سیڑھی ہے ان انتخابات میں منتخب ہو کر وسیب اور عوام کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی کاموں کے ذریعے بہتر خدمت کی جا سکتی ہے۔ پارٹی عہدیداران محنتی اور مخلص کارکنوں اور ہم خیال و ہمدرد دوستوں کا چناو کر کے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں اور بھرپور انتخابی مہم چلائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ قومی خدمت سرانجام دینے والے کارکن کونسلرز منتخب ہو سکیں اور اپنی دھرتی اور عوام کی خدمت کر سکیں۔ عنایت اللہ مشرقی نے مزید کہا کہ صوبائی حکومتوں نے وسائل پر قابض ہو کر مقامی حکومتوں کے نظام کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ مقامی حکومتیں ہی جمہوریت کی نرسری اور عوام کے بنیاد مسائل حل کرنے کا موثر ترین ذریعہ ہیں۔ مقامی حکومتوں کی بحالی اور مضبوطی ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے کہ اختیارات کا نچلی سطح تک منتقلی ہی مسائل کا حل ہے۔







































Visit Today : 449
Visit Yesterday : 560
This Month : 8739
This Year : 56575
Total Visit : 161563
Hits Today : 13443
Total Hits : 759887
Who's Online : 5






















