ملتان: پوسٹ ماسٹر محمد خالد مجید کی ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق سے ملاقات
ملتان : پوسٹ ماسٹر محمد خالد مجید نے ڈپٹی کمشنر آفس ملتان میں ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران محمد خالد مجید نے ملتان آمد پر ڈپٹی کمشنر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور پوسٹ ماسٹر جنرل رائے سیف اللہ کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا، ساتھ ہی ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر دونوں شخصیات کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، محکمہ ڈاک کی خدمات، عوامی سہولیات کی فراہمی اور ادارہ جاتی تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ پوسٹ ماسٹر محمد خالد مجید نے محکمہ ڈاک کی جانب سے شہریوں کو بہتر اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطے سے عوامی مسائل کے حل میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے اس ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ڈاک کے مابین تعاون عوامی خدمت کے عمل کو مزید مؤثر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔انہوں نے محکمہ ڈاک کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر منور بھٹہ بھی محمد خالد مجید کے ہمراہ موجود تھے۔






































Visit Today : 452
Visit Yesterday : 560
This Month : 8742
This Year : 56578
Total Visit : 161566
Hits Today : 13484
Total Hits : 759928
Who's Online : 6






















