راولپنڈی :  سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ اللّٰہ سے پوری امید ہے یہ کیس جیتوں گا، میں عمرے پر جاؤں گا۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مجھے عمرے پر جانے سے روکا گیا تھا حکومت نے رٹ دائر کی تھی۔حکومت کی جانب سے کوئی جواب جمع نہیں کروایا گیا، آج عدالت نے اس کیس کو چھٹیوں کے بعد رکھ لیا ہے۔  شیخ رشید احمد کی عمرے پر جانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی تو وہ اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس جواد حسن اور جسٹس رضا قریشی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی اور سماعت کے دوران عدالت نے جلد سماعت کی اپیل پر اعتراضات دور کردیے۔ پراسیکیوشن نے جواب جمع کرانے کے لیے عدالت سے مہلت طلب کی۔ بعدازاں عدالت نے سماعت چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔