ملتان :  بزم المعصوم کے رہنما پیرطریقت راناصوفی محمد اقبال معصومی کے صاحبزادگان رانا اسد اللہ، رانا حماس اللہ کی دعوتِ ولیمہ اور صاحبزادی کی تقریبِ بارات (باعقد عبدالمتین) مقامی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں مذہبی و سیاسی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں لاہور سے تشریف لائے معروف روحانی بزرگ اور عالمی مبلغِ اسلام پیر خواجہ خالد محمود احمد نقشبندی نے خصوصی شرکت کی اور نو بیاہتا جوڑوں کے لیے خیر و برکت اور عالم اسلام سمیت امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کروائی۔ ​شادی خانہ آبادی کی پروقارتقریب میں جماعت اہل سنت کے صوبائی ترجمان صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی، صوفی محمد خلیل الطافی،سینٹر رانا محمود الحسن، مفتی عثمان پسروری، صوفی افضال حسین، قاری رب نواز سعیدی، قاری فیض بخش رضوی، رانا زبیر، رانا ظہیر بابر، رانا توفیق، رانا اسامہ، صوفی نجیف اکبر، صوفی منظور، پیرزادہ نعیم القادری اور راؤ شجاعت علی سمیت دیگر سماجی و مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔ آخر میں پیر راناصوفی محمد اقبال معصومی نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، جبکہ شرکاء نے دولہا عبدالمتین اور صاحبزادگان کو زندگی کے نئے سفر پر مبارکباد پیش کی۔