ملتان: ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر اور پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر ملک محمد عثمان ڈوگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے خلاف شاندار فتح نوجوان کھلاڑیوں کی محنت اور جذبے کی عکاس ہے،انہوں نے اپنے بیان میں قومی انڈر 19 ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہاکہ قومی انڈر 19 ٹیم نے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر ایشیا کپ اپنے نام کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے اور پورے ٹورنامنٹ میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی شاندار اور تسلسل پر مبنی کارکردگی قابلِ تحسین ہے، قومی ٹیم نے ایشیا کپ جیت کر ملک اور قوم کا نام روشن کیا ہے، پاکستان کے نوجوان کھلاڑی غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں اور ملک کا روشن مستقبل ہیں اور قومی انڈر 19 ٹیم کا ٹیم ورک، حوصلہ اور پیشہ ورانہ انداز قابلِ ستائش رہا،انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کی فتح پر قوم کو فخر ہے، امید ہے کہ بھارت کے خلاف کامیابیوں کے اس سلسلہ کو سینئر ٹیم بھی مشعل راہ بنائے گی۔