شیعہ سنی جشن مولود کعبہ حضرت امام علی 13رجب المرجب کومل کر منائیں گے: خاور شفقت حسنین بھٹہ
ملتان : ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت حسنین بھٹہ نے کہا کہ شیعہ سنی جشن مولود کعبہ حضرت امام علی 13رجب المرجب کومل کر منائیں گے اس سلسلے میں قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں کے لائسنسداروں نے تیاریاں شروع کردی ہیں ملتان پولیس انتظامیہ، ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن سیکیورٹی،صفائی و ستھرائی، سٹریٹ لائٹس سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے اقدامات کو یقینی بنائے جبکہ بارہ اور تیرہ رجب المرجب کے دوران بجلی و گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور جلوس روٹس کے موقع پر محکمہ واسا سیوریج نظام کی درستگی کو یقینی بنائے اور کھلے مین ہولز پر گٹر رکھے جائے اسی طرح محکمہ صحت ملتان، ریسکیو بھی اپنی ذمہ داری کو یقینی بنائے تاکہ لائسنسداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے قدیمی و مرکزی امام بارگاہ کاشانہ شبیر لال کرتی کینٹ کے تیرہ رجب المرجب کو ہونے والے سالانہ پروگرام کے انعقاد کو جاری رکھنے کے حوالے سے ملتان پولیس انتظامیہ ذمہ دارانہ کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن مولود کعبہ حضرت امام علی کی خوشی میں انتظامات کے حوالے سے قدیمی و مرکزی امام بارگاہ حیدری کمیٹی دولت گیٹ میں شجاع آباد، جلالپور پیروالہ، ملتان، مخدوم رشید کے سینکڑوں لائسنسداروں کے اجلاس سے صدرارتی خطاب کے دوران کیا جس میں تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل سیدطالب حسین پرواز نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے اور اس موقع لائسنسداروں نے جشن مولود کعبہ کے انتظامات کے سلسلے میں درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ کو تحریر ی درخواستیں بھی دیں جبکہ اس موقع پر سنیئرنائب صدر مخدوم سید صدرالدین گیلانی، ڈویژنل صدر انجینئر سخاوت علی سیال، مخدوم سید ظہور حسین شمسی، ملک شجر عباس کھوکھر، شاہ زیب حسن بلوچ، محمدآصف جھمٹ، ملازم حسین، سید علی اصغر رضوی، ڈاکٹر سید ہاشم رضا، قاضی وقاص احمد، حسنین عباس، نذر حسین مغل، فیاض خان، محمد وسیم، سید حسنین زیدی، حاجی اعجاز حسین، شبیر حسنین لودھی، قاسم سیال، عثمان اظہر، سید کوثر عباس، منیر حسین، سید حسن عباس رضوی،محمد احسن علی مہوٹہ، غلام رضا، محمد رضا جعفری،ملک مظہر عباس کھاکھی، حکیم محمد سبطین، رجب علی، ملک معظم علی، شوکت عباس، اصغر علی قریشی ہاشمی، محمد عباس قریشی ہاشمی، سید عباس شاہ شمسی، سکندر حسین، حسن فدا، جمیل عباس، ایان عباس، جواد حسین ِ ِ، سید علی حیدر، نجیب اللہ، محمد سلیم انصاری، عامر رضا جعفری، سید اظہر عباس، اختر عباس، سید عمرن مشہدی، راشد شریف بھٹی سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر لائسنسداروں نے کہا کہ تیرہ رجب المرجب سے قبل ملتان پولیس، ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن مسائل کے حل کو یقینی بنائے شیعہ سنی آپس میں بھائی بھائی ہیں جو جشن مولود کعبہ مل کر منائیں گے اس موقع پر مخدوم سید ظہور حسین شمسی، مخدوم سید صدر الدین گیلانی، سید طالب حسین پرواز نے ملک وقوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی، امن و امان کے قیام کے لئے خصوصی دعا کرائی۔






































Visit Today : 451
Visit Yesterday : 560
This Month : 8741
This Year : 56577
Total Visit : 161565
Hits Today : 13458
Total Hits : 759902
Who's Online : 6






















