ملتان:  آل ملتان مزدا منی گڈز اونر ایسوسی ایشن ضلع ملتان شاہین گروپ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ صدر عمران جھولے لال عرف مانا نے کہا کہ ہم حکومت کی جانب سے دی جانے والی ایس او پیز پر عمل کرتے ہیں مگر اس کے باوجود ٹول ٹیکس ،موٹروے پولیس ،ٹریفک پولیس ،پنجاب پولیس جگہ جگہ ناکے لگاکر ہمارے ڈرائیورز کوروکنااور کوئی نہ کوئی وجہ بناکر بھاری چالان کرنا اور گاڑی میں سامان ہونے کے باوجود گاڑی کو تھانے بند کردیا کہاں کا انصاف ہے اس ظلم و ذیادتی کی وجہ سے مزدا منی گڈز مالکان بے حد پریشان ہیں اتنی تو ہماری آمدنی نہیں جتنے بھاری چالان ہم پر کیے جارہے ہیں خدارا ہم پر رحم کریں۔ہم نے ان ناجائز چالانوں ،بھاری جرمانوںکے خلاف جنوبی پنجاب کے ڈی سی او کو درخواستیں بھیجوادیں ہیں اگر ہماری درخواستوں پر عمل نہ کیا گیا تو ہم پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔اجلاس میںجنرل سیکرٹری چوہدری ظہور الحسن، چیئرمین خالد ڈوگر،وائس چیئرمین محمدافتخار، سرپرست اعلی رشید خان بلوچ، نائب صدر ملک بشیر ہمٹر،جوائنٹ سیکرٹری منور ورک، آفس سیکرٹری ملک کاشف،فنانس سیکرٹری چوہدری نذیر، ممبران کمیٹی فہیم الدین قریشی،ملک ذوالفقار علی بھٹہ، خواجہ شکور ، حبیب خان، محمد علی جنجوعہ ودیگر نے شریک تھے۔