ملتان : بزم المعصوم ملتان کے رہنما پیرطریقت صوفی محمد اکبر معصومی الطافی اور انکی اہلیہ محترمہ کے ایصالِ ثواب کیلئے انکے تیسرے سالانہ ختم پاک کے موقع پر عظیم الشان محفل ذکر و میلاد اور عرس یارغارومزار سیدنا حضرت ابوبکر صدیقؓ کی تقریب سعید  22 دسمبر بروز سوموار بعد نماز مغرب انکی رہائش گاہ پیپلزکالونی نزد مسلم کالج ریلوے پھاٹک ممتاز آباد ملتان میں منعقد ہوگی۔ ​صدارت معروف روحانی بزرگ سراہ بزم المعصوم مخدوم المشائخ، عالمی مبلغ اسلام الحاج پیرخواجہ خالد محمود نقشبندی مجددی سجادہ نشین درگاہ عالیہ مرشد آباد شریف لاہور فرمائیں گے،جبکہ جماعت اہل سنت پاکستان صوبہ پنجاب کے ترجمان پیرطریقت صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی، علامہ قاری عبداللطیف فریدی،علامہ رب نواز سعیدی،پیر صوفی محمد خلیل الطافی، پیرصوفی محمد اقبال الطافی، پیر مرزا افضال حسین الطافی، پیر سید نازمحی الدین شاہ الطافی، صوفی نجیف اکبر الطافی و دیگر علماء و مشائخ خصوصی شرکت و خطاب کریں گے۔ ​تقریب کی اختتاحی نشست میں تمام اسلام سمیت ممالک پاکستان،افواج پاکستان،کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے پیر صاحب اجتماعی دعافرمائیں گے اور اخرمیں تمام احباب کے لیے لنگر صدیقیہ کا خاص اہتمام ہوگا۔