بلدیاتی ایکٹ 2025 کے خلاف جماعت اسلامی ملتان کا احتجاجی دھرنا بروز اتوار 21 دسمبر کو سہ پہر 3 بجے نواں شہر چوک، ملتان میں منعقدکیا جائے گا: جماعت اسلامی
ملتان :امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر جماعت اسلامی ملتان کے زیر اہتمام بلدیاتی ایکٹ 2025 کے خلاف احتجاجی دھرنا بروز اتوار 21 دسمبر کو سہ پہر 3 بجے نواں شہر چوک، ملتان میں منعقد کیا جائے گا۔ احتجاجی دھرنے سے امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر خصوصی خطاب کریں گے، جس میں وہ بلدیاتی ایکٹ 2025 کے عوام دشمن اور غیر جمہوری پہلوؤں کو بے نقاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مؤقف کی وضاحت کریں گے۔ جماعت اسلامی بلدیاتی ایکٹ 2025 کو جمہوری اقدار کے منافی قرار دیتی ہے۔ مجوزہ قانون میں پارٹی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کا واضح نظام موجود نہیں، جس کے باعث ہارس ٹریڈنگ کے دروازے مزید کھل جائیں گے ۔ اسی طرح کونسلرز کی مخصوص نشستوں پر نمائندوں کا عوام کے براہ راست ووٹ سے انتخاب نہ ہونا عوامی رائے کی نفی ہے۔ بلدیاتی ایکٹ میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے براہ راست انتخاب کا حق بھی عوام سے چھینا جا رہا ہے، جبکہ ضلعی حکومت اور بااختیار مقامی نظام کو عملاً ختم کر دیا گیا ہے، جو اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کے بنیادی اصول کے خلاف ہے۔ احتجاجی دھرنے کی صدارت امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان صہیب عمار صدیقی کریں گے۔ دھرنے میں جماعت اسلامی کے کارکنان، ملتان شہر کی عوام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔







































Visit Today : 450
Visit Yesterday : 560
This Month : 8740
This Year : 56576
Total Visit : 161564
Hits Today : 13452
Total Hits : 759897
Who's Online : 5






















