ملتان: اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان رانا جاوید اقبال، پاکستان ائیر فورس کے رانا امان اللہ اور رانا ثناء اللہ کے والد رانا محمد شریف مرحوم کی قل خوانی  ان کی رہائش گاہ شفقت گارڈن کی مقامی مسجد میں ادا کی گئی۔قل خوانی کے موقع پر مولانا طاہر حنیف نے خطاب کرتے ہوئے موت و حیات کے فلسفے پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اولاد اپنے والدین کی زندگی بھر خدمت کر کے دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کی خدمت میں عظیم کامیابی اور برکت پنہاں ہے۔ اس موقع پر رانا عمران کاشف، رانا محمد عرفان سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں، وکلاء، تاجروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔