موجودہ حالات اوربڑھتی ہوئی مہنگائی سے تاجروں کے مسائل میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے: تاجر رہنما چوہدری بنیامین ساجد
ملتان : انجمن تاجران بی سی جی چوک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر چوہدری بنیامین ساجد نے کہا کہ موجودہ حالات اوربڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے تاجروں کے مسائل میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے خاص طور پر چھوٹا موجودہ حالات کی چکی میں پس کر رہ گیا ہے سنگل روڈز اور پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے کاروبار ٹپ ہوکر رہ گیا ہے کشادہ روڈ اور پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے تاجر اور گاہک دونوں پریشان ہیں۔ کیونکہ جب بھی گاہک دوکانوں پر ضرورت کی اشیاء خریدنے کے لیے آتے ہیں تو جتنے کی چیز نہیں ہوتی اس سے زیادہ کا چالان ہوجاتا ہے جس وجہ سے گاہک دوکانوں کا رخ ہی نہیں کرتے۔ تجاوزات کے نام پرآئے دن پیرافورس تاجروں کو مزید پریشان کررہی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے ہم پر قانون توترقی یافتہ ممالک والے نافذکیے جارہے ہیں مگر سہولیات ترقی پذیر ممالک والی بھی نہیں دی جارہی ہیں۔خدارا تاجروں پر رحم کریں۔تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں تاجر اگر مسائل کو شکار ہوگا تو ملک معیشت کاپہیہ بھی روک جائے گا۔ صدربنیامین ساجد،جنرل سیکرٹری شیخ دانش علی نے مزید کہا کہ الیکشن میں تاجروں کی فلاح و بہبود کے جو وعدے کیے تھے انہیں ضرور پورا کریں گے تمام تاجروں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور ان کے مسائل کو بھی گراؤنڈ فلور پر حل کریں گے۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر مظہر اقبال جنجوعہ،چیئرمین گروپ لیڈرولید جٹ،نائب صدور راؤ آصف خورشید، شعیب چشتی،آفتاب حیدر اعوان، گروپ لیڈرچوہدری آفتاب جٹ، سیکرٹری انفارمیشن ساجد علی، جوائنٹ سیکرٹری محمد یوسف، مصالحتی چیئرمین رانا اکرم، شیخ ذولفقار، چوہدری یسین اولکھ شریک تھے۔






































Visit Today : 452
Visit Yesterday : 560
This Month : 8742
This Year : 56578
Total Visit : 161566
Hits Today : 13479
Total Hits : 759924
Who's Online : 6






















