سیاستدان سینیٹر عون عباس بپی کو جنوبی پنجاب کا صدر مقررکردیا ہے
www.bbcnewshd.com نے Wednesday، 8 September 2021 کو شائع کیا.
بہاولپور: پی ٹی آئی کی قیادت ویلڈن ویلڈن ویلڈن ۔پنجاب کی صوبائی اور مرکزی قیادت نے منجھے ہوئے زیرک سیاستدان سینیٹر عون عباس بپی کو جنوبی پنجاب کا صدر مقرر کرکے عوام کے دلوں کی دیرینہ خواہش کو پورا کردیا۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے رہنماؤں سردار میاں زاہد محمود چنڑ اور سردار میاں زبیر محمود چنڑ نے نو منتخب صدر عون عباس بپی کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا عون عباس بپی جنوبی پنجاب کے حوالے سے رابطہ عوامی مہم کو مزید تیز تر بناتے ہوئے پی ٹی آئی کو مزید افرادی قوت کے ساتھ زورآور بنائیں گے ۔سردار زبیر محمود چنڑ نے پی ٹی آئی کی صوبائی اور مرکزی قیادت کے اس دانشمندانہ فیصلہ کو سراہتے ہوئے عون عباس بپی کو مبارکباد دی ہے۔ اس موقع ہر پی ٹی آئی کے کارکنوں سمیت بہاولپور صوبہ تحریک کے قائد قاری مونس بلوچ بھی موجود تھے۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 284
Visit Yesterday : 536
This Month : 820
This Year : 64539
Total Visit : 169527
Hits Today : 3041
Total Hits : 878753
Who's Online : 18




















