اے ایس پی کینٹ ہلار خان چانڈیو سائبان آفس کے انچارج مقرر ،، انجمن تاجران صدر بازار ملتان کینٹ کے وفد کی ہلار خان چانڈیو سے ملاقات
ملتان: اے ایس پی کینٹ ہلار خان چانڈیو کو سائبان آفس کا انچارج بنائے جانے پر انجمن تاجران صدر بازار ملتان کینٹ کے صدر چوہدری محمود علی نے اپنی کابینہ کے ہمراہ ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں سوینئر پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی جانب سے شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے اقدامات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔چوہدری محمود علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا جس احسن انداز میں ہلار خان چانڈیو کی جانب سے محرم الحرام اور ربیع الاول کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات قابل تحسین رہے، جس سے مذہبی ہم آہنگی اور امن کے فروغ میں مدد ملی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسی جذبے اور محنت کے ساتھ کینٹ بازار کے تاجروں اور خریداروں کو بھی آئندہ بہترین سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر انجمن تاجران کینٹ بازار کی کابینہ کے اراکین مرزا نسیم بیگ، شیخ شہزاد، شیخ محمد اکرم، عبدالرافع مری، شاہد حفیظ اور افتخار احمد بھی موجود تھے، جنہوں نے اے ایس پی کینٹ کی جانب سے تاجر برادری کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کو سراہا۔





































Visit Today : 338
Visit Yesterday : 511
This Month : 10732
This Year : 58568
Total Visit : 163556
Hits Today : 3635
Total Hits : 803061
Who's Online : 9






















