ملتان :  مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ضلع ملتان کے صدر سید جعفرعلی شاہ، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی،ملتان کے نائب صدر چوہدری عبدالمنان گوندل، پیپرمارکیٹ کے صدر چوہدری عبدالحمید جٹ،ایم اے جناح روڈ کے صدر حافظ ملک شہزاد،کالے منڈی کے صدر محمد شہباز قریشی، جنوبی پنجاب کے نائب صدر طلحہ نیازنے کہا ہے کہ حکومت جب تک چھوٹے تاجروں تجاویز اور مذکرات نہیں کرے گی معیشت میں استحکام اور تجارت میں اضافہ نہیں ہوسکتا وزیراعظم شہباز شریف کا معیشت کے استحکام کے لئے تجارت میں اضافے کے لئے تجاویز طلب کرنا خوش آئند اقدام مگر ملکی معیشت میں استحکام کے سب سے مضبوط اسٹیک ہولڈرز چھوٹے تاجر ہیں لیکن انہی کے ساتھ بعض ناعاقبت اندیش حکومت کے ساتھ مزاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں یہی وجہ ہے کہ آج تک ملکی معیشت حقیقی معنوں میں مستحکم نہیں ہو سکی اور عام شہری کی قوت خرید انتہائی کم ہو کر رہ گئی ہے اور معیشت سدھرنے کی بجائے کمزور ہو تی جا رہی ہے یہاں تک کہ اداروں کی نجکاری بھی تیز کردی گئی ہے دنیا آگے کی طرف بڑھ رہی ہے اور ہم مزید پیچھے سے پیچھے کی طرف جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ جو بھی حکومت اقتدار میں آئی ہے اپنی من مرضی کی ہے اور اسٹیک ہولڈرز کی نہیں سنی یہی وجہ ہے کہ مسائل میں اضافہ در اضافہ ہو رہا ہے اور عام غریب شہری سمیت چھوٹے تاجروں، دکانداروں کی حالت ابتر سے ابتر ہو رہی ہے ایسے حالات میں ملکی معیشت کسی صورت مستحکم نہیں ہو سکتی ایک طرف یہ حالات ہیں تو دوسری جانب بجلی و گیس اور شیائے خوردنوش کی قیمت میں بے لگام اضافے نے شہریوں کا جینا محال کر کے رکھ دیا ہے شہریوں کے پاس بیماری کے لئے علاج معالجے کی سہولیات تک میسر نہیں وہ دووقت کی روٹی کہاں سے کھائیں گے اسی لئے آج اس بات کی اشد ضروت ہے کہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے اور تاجر برادری کے ساتھ مزاکرات کا راستہ کھلا رکھے کیونکہ تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔