ٹریفک چالان،،حکومت پنجاب غریب عوام کو فری ہیلمٹ فراہم کرے: فہد اسحاق سانگی
ملتان : انجمن تاجران چوک گھنٹہ گھر کے صدر فہد اسحاق سانگی نے کہا ہے ک بھاری بھرکم ٹریفک چالانوں، گرفتاریوں، مقدمات کی وجہ سے پوری قوم زچ ہو کر رہ گئی ہے حکومت کو عوام کی فلاح و بہبود کا اتنا ہی خیال ہے تو غریب قوم کو تین ماہ کے لیے لائسنس فیس ختم کرنے احکامات جاری کرے اور عوام کو فری لائسنس بناکردیے جائیں اور حکو مت پنجاب کو غریب عوام کو حکومت کی طرف فری ہلمیٹ دئیے جایئے اور جرمانہ فیس سو روپے تک کرے نہ کہ غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینے ایسا کردار ادا نہ کرے کہ جس کی وجہ سے عوام میں حکومت کے خلاف نفرت پھیلے تاجر برادری حکومتی بھاری بھرکم ٹریفک جرمانوں کی مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ جن کے خلاف مقدمات درج کئے گئے وہ مقدمات خارج کئے جائیں تاکہ نئی نسل اور لوگوں کا مستقبل خراب نہ ہواسی طرح گرفتاریوں کا سلسلہ بھی بند کرے۔






































Visit Today : 295
Visit Yesterday : 460
This Month : 10178
This Year : 58014
Total Visit : 163002
Hits Today : 3070
Total Hits : 792249
Who's Online : 6






















