ملتان: وکیل تحریک انصاف بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے وائس چیئرمین تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی کے کیس کی پیروی کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی اے ٹی سی کی عدالت کے جج منظر علی گل کے سامنے شاہ محمود قریشی کے کیس سے منسلک تین ضمانتوں کی دوبارہ سنوائی ہونی تھی مگرتینوں ضمانتوں کا ریکارڈ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ایک بار پھر تاریخ دے دی گئی ہے جس کی اگلی سماعت 12 دسمبر کوہوگی۔ شاہ محمود قریشی اب تک 9 مئی سے منسلک تمام کیسوں میں بری ہوچکے ہیں اور شاہ محمود قریشی کے باقی موجودہ کیسوں پر بھی دیگر افرار کی ضمانتیں ہوچکی ہیں اس لیے شاہ محمود قریشی کو ضمانت نہ ملنے کی کوئی وجہ نہیں ہے جیس ہی تمام ریکارڈ عدالت میں پیش ہوگا تو اسی وقت ضمانت ہوجائے گی۔بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ شاہ محمود قریشی سے منسلک کیسوں کا ریکارڈ عدالت میں موجود ہوگا توجج ان سماعت کو سنتے ہوئے ان پر فیصلہ دیں گے۔