ملتان : مرکزی انجمن تاجران زکریا مارکیٹ بوسن روڈ کا اجلاس زیرِ صدارت صدر رانا ارشاد احمد منعقد ہوا، جس میں مارکیٹ کے تاجران کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر رانا ارشاد احمد نے جنرل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر تقرری پر دلی مبارکباد پیش کی ،انہوں نے کہا کہ یہ تقرری ملکی دفاع، استحکام اور ادارہ جاتی مضبوطی کے لیے نہایت خوش آئند ہے، جنرل عاصم منیر ایک محنتی، اصول پسند اور پیشہ ور افسر ہیں، ان کی تعیناتی سے ملکی دفاع مزید مضبوط ہوگا اور پاکستان کی مجموعی قومی سلامتی کے نظام میں خوشگوار تبدیلی آئے گی، انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی معاشی مضبوطی اور کاروباری ماحول کی بہتری کا تعلق براہِ راست امن و استحکام سے ہے، اور قومی قیادت کی مضبوطی تاجروں کے اعتماد میں اضافہ کرتی ہے۔ تاجر برادری پوری امید رکھتی ہے کہ جنرل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسزکی قیادت میں ملک کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں گے، اجلاس میں تاجروں نے بھی جنرل عاصم منیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک اس وقت مضبوط اور باوقار قیادت کا متقاضی ہے۔اجلاس میں مارکیٹ کے انتظامی امور، کاروباری ماحول کی بہتری اور شہر میں امن و امان کی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی،اجلاس میں ملک رمضان سیال ، ڈاکٹر غلام شبیر ، محمد اسحاق،ملک نو از آرائیں، ملک منیر آرائیں ، قاسم بگٹی، چوہدری عثمان ، سعد، پیرزادہ آصف شاہ، ملک عارف مہار، شاکر خان ، شیخ عمران ، حاجی عبدالعزیز ، بلال کھا کھی ، طارق عزیز عمران کھچی، با برسیال عمران سیال چوہدری ناصر علی ، ملک اسد عمیر سیال، ملک را شد، رانا عبدالرحمن ، شہزاد علی شاہ ، شہری، عجب گل خان ، آخری خان، چوہدری رشید ، ڈاکٹر عبدالرزاق ، ملک اسد،عمران لغاری ،آصف بوہنہ شریک تھے۔