ملتان :  وفاق المدارس العربیہ پاکستان صوبہ پنجاب کے ضلعی مسئولین کے اجلاس منعقدہ دفتر وفاق المدارس العربیہ پاکستان شیر شاہ روڈ ملتان میں مسئولین سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلی حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری نے فرمایا کہ دینی مدارس دینی تعلیم اور حفاظت اسلام کے علمبردار ہیں جب تک اسلام رہے گا دینی مدارس بھی رہیں گے دینی تعلیم کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی، دینی مدارس کی حفاظت کے لیے اخری حد تک جائیں گے انہوں نے کہا کہ 1860 کی سوسائٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کے علاوہ کسی اور طرح سے دینی مدارس کی رجسٹریشن قبول نہیں ھے، جبری رجسٹریشن قبول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کہ مدارس کو تنگ کرنے کی پالیسی ترک کرنی ہوگی مدارس دین کا بھی مرکز ہں اور انسان دوستی کا بھی مرکز ھیں جب تک یہ دینی مدارس قائم ہیں ملک میں اسلامی اقدار موجود ہیں، ملک میں اسلامی تعلیمات اور جملہ دینی اقدار مدارس کے دم قدم سے ہیں ، مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں،وفاق المدارس العربیہ پاکستان صوبہ پنجاب کے ناظم مولانا زبیر احمد صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی کارکن سختیوں کے ماحول میں حضرات انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام کی تعلیمات ، حضرات انبیاء علیہم السلام کے اسوہ حسنہ پہ عمل کریں اور دباؤ وجبر کے اس دور میں صبر واستقامت کا مظاہرہ کریں، وہ دہشت گردوں اور شدت پسندوں سے اپنے آپ کو دور رکھیں اور اپنے کام میں استحکام پیدا کریں انہوں نے کہا کہ دینی تعلیمات اور حضرات انبیاء علیہم السلام کی تاریخ صبر اور استقامت سے لبریز ہے جب تک جان میں جان ہے دین کی خدمت سے دستبردار نہیں ہو سکتے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے خازن مولانا مفتی محمد طیب صاحب نے فرمایا کہ دینی مدارس کا نظام امتحان شفافیت اور عدل کا بہترین امتزاج ہے، وفاق المدارس کے نظام امتحان پوری دنیا کے لیے روشن مثال ھے، خیبر سے کراچی تک ایک ہی وقت میں ایک ہی پرچہ اور نہایت ہی حفاظت کے ساتھ اس کی مثال دنیا کے اندر نہیں ملتی، انہوں نے کہا کہ ممتحنین وفاق المدارس عدالت اور میرٹ کو یقینی بنائیں، اجلاس سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان پنجاب کے معاون ناظم مولانا قاری عزیز الرحمن رحیمی، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رکن مجلس عاملہ مولانا مفتی حامد حسن صاحب،امتحانی کمیٹی کے رکن مولاناشمشاد احمدوفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم دفتر مولانا عبدالمجید صاحب اور وفاق المدارس العربیہ کے محاسب چوھدری محمد ریاض صاحب نے بھی خطاب کیا، سالانہ امتحانات کیلئے وفاق المدارس کے ضلعی مسئولین کو پروجیکٹر کے ذریعے باقاعدہ تدریب کروائی گئی اور امتحانی نظم سے متعلق آگاہی دی گئی، وفاق المدارس العربیہ نے اپنے سینٹروں میں بین الصوبائی اور بین الاضلاعی تبادلے کا نظام متعارف کروایا ہے، اس سے ان شاءاللہ نظام امتحان میں مزید شفافیت پیدا ہوگی، وفاق المدارس العربیہ کے امتحانی قواعد اور ضوابط پر 100 فیصد عمل کرنے کا عہد لیا گیا۔ مسئولین نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی قیادت شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب، صدر وفاق المدارس قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمن صاحب سرپرست وفاق المدارس العربیہ اور قائد وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دینی مدارس کے حقیقی ترجمان وفاق المدارس اور اتحاد تنظیمات مدارس کی قیادت جو فیصلہ کرے گی دینی مدارس اس فیصلے پر کاربند ہوں گے۔وفاق المدارس کے معاون مسؤل مولانامحمدقاسم بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔