ملتان:جمعیت علماء پاکستان (نورانی) جنوبی پنجاب کے انتخابات آج جامع مسجد سراجیہ سکینہ شریف، مدرسہ بدریہ رزاقیہ، البدری سٹاپ ملتان میں مرکزی جوائنٹ سیکرٹری جمعیت علماء پاکستان نورانی پروفیسر پیر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری کی میزبانی میں منعقد ہوئے۔ جس کی سرپرستی مرکزی رہنماء علامہ حبیب اللہ قادری (آف رحیم یار خان) نے کی۔ انتخابات میں جمعیت علماء پاکستان (نورانی) صدر جنوبی پنجاب علامہ محمد ایوب مغل نورانی، سینیئر نائب صدر رانا مرید احمد ظہوری اور جنرل سیکرٹری پروفیسر حبیب اللہ ہارونی منتخب ہوئے۔ اس موقع پر صوباء صدر جمعیت علماء پاکستان (نورانی) علامہ محمد ایوب مغل نورانی نے کہا کہ ہمارا مقصد ملک پاکستان میں نظام مصطفے کا قیام اور مقام مصطفے کا تحفظ ہے۔ پاکستان کے تمام سیاسی و معاشی مسائل کا حل صرف اور صرف اسلام میں ہے۔ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور پاکستان تمام عالم اسلام کی قیادت و سیادت کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہماری پاک فوج ہمارے لیئے قابل فخر ہے۔ ہم اپنی فوج کے دست و بازو ہیں۔ اس موقع پر علامہ حبیب اللہ قادری (مرکزی رہنماء جمعیت علماء پاکستان) نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے اس اجلاس سے دلی خوشی حاصل ہوء ہے۔ کارکنان کا جذبہ قابل دید ہے۔ ہم حضور خاتم النبیین احمد مجتبے محمد الرسول اللہ صلی اللہ علی حبیبہ محمد وآلہ وسلم کے دیوانے اور پروانے ہیں۔ اس موقع پر مرکزی جوائنٹ سیکرٹری جمعیت علماء پاکستان (نورانی) پروفیسر پیر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستان کے خلاف جتنی بھی قوتیں ہیں ہم انکے سامنے سیسہ پلاء ہوء دیوار بن کر کھڑے ہونگے۔ پاکستان فوج اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر صاحب مسلم امہ کے قائد ہیں اور ہم انکے ہمراہ امت مسلمہ کو یکجاء کرنے کی کاوشیں جاری رکھیں گے۔ اجلاس میں حاجی عاشق علی قادری، مولانا محمد اکبر، ڈاکٹر عباس سیالوی، رانا معین الدین کرنالی سعیدی، محمد وزیر احمد، علامہ صادق سیرانی، علامہ طارق ہاشمی، حافظ صدر رضا سعیدی، محمد ارشد سعیدی، محمد قطیبہ البدری، عبدالحمید البدری، قاری محمد اقبال ڈوگر، عبدالشبیر البدری ودیگر قائدین نے شرکت کی۔