ملتان میں روڈ حادثات کے متاثرین کی یاد کا عالمی دن منایا گیا ،، تقریب میں جذباتی مناظر، وہیل چیئر پر موجود متاثرین کے ساتھ یکجہتی واک،ہر حادثے کے پیچھے ایک کہانی اور ایک خاندان ہوتا ہے: ڈاکٹر حسین میاں
ملتان(صفدربخاری سے) ملتان میں روڈ ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد کا عالمی
دن جذباتی انداز میں منایا گیا۔ یہ دن پوری دنیا میں ان افراد کی یاد میں منایا جاتا ہے جو حادثات میں جان سے گئے زخمی ہوئے یا معذوری کا شکار ہوئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسامہ بشیر قریشی کے کہا کہ روڈ سیفٹی دراصل اپنی وقعت
پہچاننے کا نام ہے۔ مہذب معاشرے کا ثبوت ہے کہ سڑک پر ہم دوسروں کی زندگی کا كتنا خیال رکھتے ہیں۔ريسكيو 1122 ملتان کے سربراہ ڈاکٹر حسین میاں نے
کہا ہر حادثے کے پیچھے ایک کہانی ہوتی ہے ایک خاندان ہوتا ہے ایک درد ہوتا ہے۔ بچاؤ علاج سے بہتر ہے قانون پر عمل ہی زندگیاں بچاتا ہے۔ نادر خان سی ای او مین اسٹریم ایسوسی ایشن آف پرسنز ودڈس ایبلٹیز نے کہا حادثہ صرف ایک لمحہ نہیں ہوتا – یہ زندگی کا رخ بدل دیتا ہے۔ ہم اس
حقیقت کے ساتھ جیتے ہیں جو دوسروں کی غلطی کا نتیجہ ہوتی ہے۔ سماجی کارکن ناصر محمود شیخ نے کہا قوانین اس وقت با معنی ہوتے ہیں جب ہم انہیں اپنی ذمہ داری سمجھ کر اپنائیں۔ یہ تبدیلی ہم سب نے مل کر لائی ۔ تقریب میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی جواس بات کا ثبوت ہے کہ نئی نسل سڑک کے احترام کو اہمیت دے رہی ہے۔ آخر میں وہیل چیئر پر موجود 10 متاثرین کے ساتھ مل کر یکجہتی واک ہوئی اور طلبہ نے عہد کیا کہ وہ خود بھی احتیاط کریں گے اور دوسروں کو بھی سڑک کے اصول اپنانے کی ترغیب دیں گے۔ تقریب کی خاص بات عقیل اعوان کی شرکت تھی جو پچھلے 30 سال سے بستر علالت پر موجود ہے اور اس کے خاندان کے تمام افراد کے شب و روز ایک ٹریفک حادثے کی وجہ سے مکمل بدل چکے تھے۔





































Visit Today : 223
Visit Yesterday : 511
This Month : 10617
This Year : 58453
Total Visit : 163441
Hits Today : 2077
Total Hits : 801503
Who's Online : 10






















