ملتان :  جمعیت علماء اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود نے کہا ہے کہ جے یو آئی ضلع ملتان نے لوکل گورنمنٹ 25 ایکٹ کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس جنوبی پنجاب کے انعقاد کے لیے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندگان سے رابطے شروع کر دئیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں جے یو آئی کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود نے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندگان سے رابطے کے لیے جے یو ائی کے رہنماؤں نور خان ہانس ایڈوکیٹ ،حافظ محمد عمر شیخ، رانا محمد سعید پر مشتمل تین رکنی کمیٹی رابطہ کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جس نے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندگان سے رابطے شروع کر دیے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری نور خان ھانس ۔ حافظ محمد عمر شیخ ۔ رانا محمد سعید ۔ جاوید اقبال کالرو ۔ سٹی امیر قاری محمد یاسین ، مولانا محمد یوسف مدنی ۔ قاری عبدالرؤف ۔ مولانا طیب فرید ۔ محمد سفیان مغل ۔ زاھد حبیب سمیت دیگر نے شرکت کی مفتی عامر محمود نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب بھر میں ضلع کونسل کو ختم کر کے بیوروکریسی کے ذریعے انتظامی امور چلانا چاہتی ہے جس کی جے یو آئی بھرپور مخالفت کرتی ہے اس طرح کے بلدیاتی الیکشن سے عوام کو نچلی سطح پر درپیش مسائل حل نہیں ہو پائیں گے کیونکہ با اختیار بلدیاتی نظام سے ہی نچلی سطح پر عوام کے مسائل کا حل حقیقی معنوں میں ممکن ہے انہوں نے کہا کہ غیر جماعتی سطح پر بلدیاتی انتخابات سمجھ سے بالاتر ہیں حکومت کے اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اگر با اختیار بلدیاتی انتخابات نہ کرائے گئے تو جے یو ائی بھرپور احتجاج پر مجبور ہو جائے گی۔