ملتان:  انجمن تاجران بی سی جی چوک کی تقریب حلف برادری میں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان چیئرمین آل پاکستان خواجہ سلمان صدیقی نے نومنتخب صدر چوہدری بنیامین ساجد، جنرل سیکرٹری شیخ دانش علی،سینئر نائب صدر حاجی مظہر اقبال جنجوعہ، نائب صدورراؤ آصف، آفتاب اعوان، شعیب چشتی، سرپرست اعلی ملک رزاق بھٹہ، چیئرمین گروپ ولید جٹ،گروپ لیڈر چوہدری آفتاب جٹ،فنانس سیکرٹری جمعہ خان، جوائنٹ سیکرٹری ملک محمد یوسف، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد فیاض بھٹی، چیئرمین مجلس عاملہ جمشید وقاص آرائیں، محمد عاطف، چوہدری صداقت علی، سیکرٹری نشرواشاعت سلمان یوسف خان سے حلف لیا۔اس موقع پر نومنتخب صدر چوہدری بنیامین ساجد، جنرل سیکرٹری شیخ دانش علی نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان سے الحاق کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انجمن تاجران بی سی جی چوک کے تاجروں کی فلاح و بہبود کے لیے الیکشن کا انعقاد بہت ضروری تھا کیونکہ بی سی جی چوک کے کئی سالوں سے الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے تاجروں کے مسائل میں تیزی سے اضافی ہورہا ہے تھا کئی سالوں سے تاجروں کے ایک سلیکشن گروپ نے یہاں پر اپنا قبضہ جمایا ہوا تھا۔بی سی جی چوک کے تاجر اس سلیکشن گروپ سے نجات اور الیکشن کا انعقادچاہتے تھے اور اللہ کے فضل وکرم سے بی سی جی چوک کے تاجروں کی کوشش رنگ لائی اور باقاعدہ الیکشن کے زریعے ہمارا شاہین گروپ بھاری اکثریت سے ووٹ لے کر کامیاب ہوا۔شاہین گروپ تاجروں کے تمام مسائل کو میرٹ پر حل کروائے گا۔صدر چوہدری بنیامین ساجد نے سرپرست اعلی مرکزی تنظیم تاجران جنوبی پنجاب بنائے جانے پر خواجہ سلمان صدیقی کو شکریہ بھی ادا کیا۔ تقریب میں مرکزی تنظیم تاجران کے عہدیداران شیخ جاوید اختر، خالد محمود قریشی، راجہ مدثر قریشی،عاصم اقبال ایوبی ودیگر شریک تھے۔