جنوبی پنجاب کے فلور ملز مالکان کا علیحدہ اتحاد، ’’اتحاد گروپ فلور مل ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب‘‘ قائم
ملتان: جنوبی پنجاب کے فلور ملز مالکان نے اپنے مسائل کے حل کے لیے علیحدہ اتحاد گروپ فلور مل ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب بنالیا۔جس میں لودھراں فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حافظ خضرعباس نے اپنی پوری تنظیم سمیت اتحاد گروپ فلور مل ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کی حمائیت کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کردیا۔اس موقع پردیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر فلور ملز ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب چوہدری مسعود عزیز نے چیئرمین حافظ خضراور ان کی پوری تنظیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد گروپ فلور مل ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب یہاں کے فلور ملز مالکان کے فوری مسائل کے حل کے لیے بنایا گیا ہے کیونکہ اپر پنجاب نے ہمیشہ ہمارے مسائل کو نظر انداز کیا حالانکہ جنوبی پنجاب میں زیادہ سے زیادہ فلور ملیں موجود ہیں جوکہ نہ صرف جنوبی پنجاب بلکہ اپر پنجاب میں آٹے کی بروقت فراہمی کو یقینی بناتی ہیں مگر پھر بھی ہمارا حق ہم سے چھین کراپر پنجاب والوں کو دے دیا جاتا ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ ساڈا حق آتے رکھ کا نعرہ بلند کیا جائے۔ہم کسی کو اپنا حق چھیننے کی نہیں دیں گے۔استقبالیہ میں جنرل سیکرٹری شیخ کاشف،جوائنٹ سیکرٹری ملک زبیر ڈوگر، میاں جواد حفیظ، ملک عبدالستار، طاہر امیر غوری ودیگرنے شرکت کی۔






































Visit Today : 224
Visit Yesterday : 511
This Month : 10618
This Year : 58454
Total Visit : 163442
Hits Today : 2110
Total Hits : 801536
Who's Online : 6






















