ملتان میں ڈسٹرکٹ پنجاب سپورٹس گالا فار اسپیشل پرسن 2025 کا آغاز،،ضلع ملتان کے 14 اسکولوں کی گالا میں بھرپور شرکت
ملتان: ڈسٹرکٹ پنجاب سپورٹس گالا فار اسپیشل پرسن 2025 کے مقابلوں کا آغاز گزشتہ روز ہوا جس کا افتتاح ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر اسپیشل ایجوکیشن محمد عمران اور ڈسٹرکٹ ملتان کے اداروں کے سربراہان نے کیا جن میں پرنسپل ڈگری کالج مس حمیرا ھاشمی، مہناز رؤف، سجاد حیدر، اخلاق احمد، طاہر احمد خان،مس بینش امء لیلیٰ، جیند احمد، محمد امتیاز، عظیم قمر، سیدمستنصر منیر بخاری، عمران خان شامل تھے۔ پنجاب سپورٹس گالا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر اسپیشل ایجوکیشن محمد عمران نے کہا کہ خصوصی طلباء و طالبات خداداد صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں انہیں کسی طور بھی کم نہیں سمجھا جاسکتا،اسپیشل پرسنز کو معاشرے کا اہم فرد سمجھتے ہوئے انہیں وہ تمام سہولیات اور عزت دینی ہوگی جو عام افراد کو حاصل ہیں اسی سے ہی ان میں موجود احساس محرومی کم اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم ہوں گے۔سپورٹس گالا میں مختلف دلچسپ اور توانائی سے بھرپور مقابلے منعقد ہوئے جن میں رسہ کسی، لانگ جمپ، سافٹ بال تھرو، اسٹینڈنگ جمپ، بیڈمنٹن، اور ریسز شامل تھیں۔اس میں ضلع ملتان کے چودہ سکولوں نے بھرپور شرکت کی۔طلباء و طالبات نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیااور اس کے ساتھ جن طلبہ نے کھیلوں میں پوزیشن حاصل کی ان میں انعامات تقسیم کیے گئے۔






































Visit Today : 224
Visit Yesterday : 511
This Month : 10618
This Year : 58454
Total Visit : 163442
Hits Today : 2113
Total Hits : 801539
Who's Online : 6






















