اسلام آباد: بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر پاکستانی سیاستدانوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ قرار دیا ہے۔6 فروری 2022 کو کورونا کی وجہ سے ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں اپنی زندگی کی آخری سانسیں لینے والی برصغیر کی لیجنڈری گلوکارہ لتامنگیشکر کی موت پر پاکستانی سیاستدانوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔