ملتان:  انجمن تاجران بی سی جی چوک الیکشن 2025تا2027میں شاہین گروپ نے میدان مار لیا۔انجمن تاجران بی سی جی چوک کے الیکشن میں تین گروپوں نے حصہ لیاپولنگ صبح 10بجے سے5بجے تک جاری رہی ٹوٹل 375ووٹ میں سے 14ووٹ اتحاد گروپ،15ووٹ اتفاق گروپ اور شاہین گروپ نے 295ووٹ حاصل کیے۔ شاہین گروپ کے نومنتخب صدر چوہدری بنیامین ساجد، جنرل سیکرٹری شیخ دانش علی، چیئرمین گروپ لیڈر ولیدجٹ،سینئر نائب صدورحاجی مظہر اقبال جنجوعہ، آفتاب اعوان، نائب صدرراؤ آصف خورشید، چیئرمین مجلس عاملہ جمشید وقاص آرائیں،ممبر مجلس عاملہ محمد عاطف کوسپوٹرزرمضان جٹ، صداقت علی اولک، عمران ڈوگر، چوہدری شہزاد آرائیں، عاصم اقبال ایوبی،رانا جمیل، ملک محمد وحیدودیگر نے مبارکباد دیتے ہوئے ڈھول کے تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔