انفارمیشن ٹیکنا لوجی کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں: میڈیم ساجدہ نسیم و کامران
ملتان : دی ہاکس گرائمر سکول نیاز ٹاون کی ڈائریکٹر میڈیم ساجدہ نسیم اور کامران نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنا لوجی کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں لہذا جد ید اور سائنس اینڈٹیکنالوجی کی تعلیم کو فروغ دیکر پاکستان کو معاشی، معاشرتی اور اقتصادی لحاظ سے مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے سکول ھذامیں طلباء کی جانب سے لگائے گئے سائنس ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ سرپرست اعلیٰ سینٹس سٹی پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن جہائزیب خان،اور ماہر تعلیم میڈیم فرازانہ کوثر نے کہا ہے کہ بدلتی دنیا کے تقا ضوں سے اہم آہنگ ہو نے کے لیے سائنسی پراجیکٹ کی نمائش خوش آئندہ اقدام ہے ہونہار اورذہین بچے ہمارے ملک اور قوم کا عظیم سر مایہ ہیں ان کو ترقی کے مواقع فراہم کر نا ہماری ذمہ داری ہے موجودہ دورسائنس اینڈٹیکنالوجی کا ہے لھذا بچوں کو کمیپوٹر ایجوکیشن اور با مقصد فنی تعلیم کی جانب راغب کر نا وقت کی اہم ضرورت ہے تا کہ نئی نسل جدید تعلیم حاصل کر کے زند گی ہر میدان میں کا میا بی حاصل کر سکے۔مہمان اعزازاشتیاق شاہد، سحر ابرار نے کہاجدید علوم سے آشنائی اور انفارمیشن ٹیکنا لوجی کی تعلیم نئی دریافت کا زریعہ ہے سائنس کی ترقی کی بدولت سیاروں کو مسخر کیا جا رہا ہے اور انسانی قدم چاند کو چھو چکے ہیں ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے جدید تعلیم کا حصول بہت ضروری ہے۔اس موقع پرسکول کی نے کہا جبکہ طلباء نے سائنسی پرجیکٹ جس میں بجلی بنانے اور محفوظ کر نے ریموٹ سے گاڑیاں چلانے،پودوں کو اُگانے اورپروڈکیشن کو بڑھانے کا عملی مظاہرہ کیا۔





































Visit Today : 228
Visit Yesterday : 511
This Month : 10622
This Year : 58458
Total Visit : 163446
Hits Today : 2145
Total Hits : 801572
Who's Online : 13






















