سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری مکمل،، 59 شقوں کی منظوری کے بعد ترمیمی بل حتمی رائے دہی کے لیے پیش
اسلام آباد: سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی شق وار منظوری کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ ایوان نے مجموعی طور پر 59 شقوں کی منظوری دی۔ شق وار منظوری کے بعد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیمی بل کو حتمی منظوری کے لیے پیش کر دیا۔چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر ووٹنگ سے قبل ایوان میں دو منٹ کے لیے گھنٹیاں بجائی گئیں، جس کے بعد دروازے بند کر کے اراکین کو رائے دہی کے لیے الگ الگ لابیوں کا رخ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ترمیم کے حق میں حکومتی اراکین کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر احمد خان نے بھی ووٹ دیا۔ منظوری کے عمل کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی کی گئی، نعرے بازی کے ساتھ ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑی گئیں۔ شور شرابے کے باوجود چیئرمین سینیٹ نے کارروائی جاری رکھی اور ترمیم کی شق وار منظوری مکمل کروائی۔





































Visit Today : 225
Visit Yesterday : 511
This Month : 10619
This Year : 58455
Total Visit : 163443
Hits Today : 2118
Total Hits : 801544
Who's Online : 6






















