ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک خودکش بمبار ہلاک
ٹانک: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک خودکش بمبار مارا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹانک کے علاقے ڈیال روڈ میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران ایک خودکش بمبار مارا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے سرپرستوں، ساتھیوں اوران کے سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہے گا۔دوسری جانب پولیس حکام نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ڈیال نہر پر دہشت گرد کو گھیر لیا تھا،دہشت گرد نے خودکش جیکٹ بھی پہنی ہوئی تھی اور وہ بائی پاس روڈ کے قریب ویرانے کے راستے سے جانے کی کوشش کررہا تھا، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مارا گیا، اور اس کے قبضے سے ایک ہیڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوا ہے، دہشت گرد کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال ٹانک منتقل کردی گئی ہے تاہم تاحال اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔



































Visit Today : 443
Visit Yesterday : 541
This Month : 15207
This Year : 63043
Total Visit : 168031
Hits Today : 1463
Total Hits : 863646
Who's Online : 5





















