یوم یکجہتی کشمیر، 915 دنوں سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے کرفیو نافذ کررکھا ہے ، اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے : ملتان خان پلازہ چوک پر مظاہرہ سے مقررین کاخطاب
ملتان (صفدربخاری سے) 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کےسلسلہ میں ہیلپرزبزنس فورم، قومی امن کمیٹی پاکستان اور انجمن تاجران خان پلازہ کینٹ کےزیراہتمام خان پلازہ چوک پر منعقدہ مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک، چیئرمین خان پلازہ ظفر اقبال خان، صدربلال احمد، کلب عابد خان اور خواجہ دلشاد احمد نے کہا 915 دنوں سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے کرفیو نافذ کررکھا ہے مظلوم کشمیریوں پرمظالم کی انتہا اور نسل کشی کی جارہی ہے بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گری پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک اور قابل مذمت ہے پاکستان کا بچہ بچہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بند اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق عمل درآمد کرتےہوئےکشمیریوں کوحق خودارادیت دیاجائے



































Visit Today : 424
Visit Yesterday : 541
This Month : 15188
This Year : 63024
Total Visit : 168012
Hits Today : 1253
Total Hits : 863436
Who's Online : 6





















