سول سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب میں ای پروکیورمنٹ ٹریننگ سیشن کا انعقاد،،،سرکاری خریداری میں میرٹ اور شفافیت کے فروغ کیلئے افسران کو ڈیجیٹل سسٹم کی ٹریننگ
ملتان : ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی کی ہدایت پرسول
سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب میں ای پروکیورمنٹ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیاگیا۔ٹریننگ سیشن کی صدارت پنجاب پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی( پی پی آر اے )کی منیجنگ ڈائریکٹر محترمہ صاحبزادی وسیمہ عمر نے کی۔جنہوں نے پنجاب میں پبلک پروکیورمنٹ کو کنٹرول کرنے والے قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک پرخطاب کیا۔ای پروکیورمنٹ ٹیم نے سسٹم پر ایک جامع واقفیت فراہم کی۔مختلف ماڈیولز میں ہینڈ آن ٹریننگ اور ایک انٹرایکٹو ڈسکشن کے ذریعے شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔یہ اقدام پنجاب میں ٹیکنالوجی پر مبنی عوامی خریداری کے عمل کے ذریعے شفافیت، کارکردگی اور جوابدہی کو فروغ دینے کے لیے PPRA اور PITB کے مشترکہ عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔جنوبی پنجاب میں ای پروکیورمنٹ سسٹم پر جامع تربیتی سیشن کا انعقادکامقصدتمام چیزوں کوای سسٹم پرلاناہے۔جس میںجنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ پی آئی ٹی بی سےمیڈم مریم مسعوداور منصوراحمدنے شرکا کو سسٹم کے دائرہ کار، خصوصیات اور کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ پی آئی ٹی بی ٹیم نے شرکا کو سسٹم کے مختلف ماڈیولز اور فیچرز بارے عملی تربیت فراہم کی، جس کے بعد سوالات و جوابات کا سیشن بھی منعقد ہوا۔شرکا نے پی آئی ٹی بی اور پی پی آر اے کی اس مشترکہ کاوش کو خوب سراہا۔شرکا کو بتایا گیا کہ ای پروکیورمنٹ سسٹم ایک جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو سرکاری خریداری کے عمل محف وظ، شفاف اور موثر بناتا ہے، اس نظام کے ذریعے ملک بھر کے وینڈرز آن لائن بولیاں جمع کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی کے نمائندوں کاکہنا تھا کہ پروکیورمنٹ کے عمل کو ڈیجیٹائز کر کے ہم نہ صرف وقت اور وسائل کی بچت یقینی بنا رہے ہیں بلکہ شفافیت، میرٹ اور منصفانہ مقابلے کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں، پی آئی ٹی بی کا مقصد سرکاری اداروں میں ایسے جدید نظام متعارف کرانا ہے جو عوامی اعتماد میں اضافہ اور گورننس میں بہتری کا باعث بنیں۔اس سیشن میں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن عبدالصبورٹھاکر،ڈی پی اولودھراں علی بن طارق،ڈی پی اوخانیوال اسماعیل الرحمن،ایس پی ٹریفک ،ایس کاشف اسلم ،ایس پی رانانعیم،ایس پی محمدافضل،ایس ایس پی حیدرعلی اور ایس او ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب ریاض احمد خان سمیت دیگر شریک ہوئے۔





































Visit Today : 228
Visit Yesterday : 511
This Month : 10622
This Year : 58458
Total Visit : 163446
Hits Today : 2149
Total Hits : 801575
Who's Online : 12






















