بورےوالا: ورےوالاورےوالا مصوم شاہ کالونی ریلوے پھاٹک گلی نمبر 4   میں نالیوں کے گندے پانی کی وجہ سے گلیوں کی بدترین صورتحال ، ایک طویل عرصے سےمصوم شاہ گلی نمبر4 میں نالیوں کے گندے پانی کی وجہ سے گلیاں جوہڑ کا منظر پیش کر رہی ہیں۔تفصیل کے مطابق بورےوالامصوم شاہ کالونی ریلوے پھاٹک گلی نمبر 4 گلیاں نالیوں کے گندے پانی کی وجہ سے بدترین صورتحال اختیار کر چکی ہیں۔نالیوں کا گندا پانی گلیوں میں جمع ہونے کی وجہ سے اہل محلہ سمیت بچے ، خواتین اور نمازیوں کو گزرنے میں شدید ازیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور گندے پانی سے شدید بدبو اور تعفن اٹھ رہی ہے جس سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے۔ اہل محلہ کی جانب سے کئی بار شکایت درج کروائی گئی لیکن انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک نالیوں اور گلیوں کی صفائی کے حوالے سے کوئی عملی اقدام نہ ہو سکا۔اہلیان علاقہ نے انتظامیہ سے مصوم شاہ کالونی گلی نمبر4 کی گلیوں کی صفائی کا فوری مطالبہ ہے۔