ملتان: آل ملتان مزدا منی گڈز ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن ضلع ملتان کے الیکشن2025تا2028 کے سلسلے میں الیکشن کمیٹی فہیم الدین قریشی،حاجی ذوالفقار علی بھٹہ،محمد شاہد گل،حبیب اللہ مسعود،خواجہ عبدالشکور کوانصاف گروپ کے امیدوار چیئرمین خالد محمود ڈوگر،صدر عمران جھولے لال،جنرل سیکرٹری ظہورالحسن،سینئر نائب صدر منظور حسین قصوری،نائب صدر محمد شفیق اور اتحاد گروپ کے امیدوار چیئرمین فیاض خان،صدرفیاض حسین بھٹہ،جنرل سیکرٹری چوہدری سمیع اللہ،سینئرنائب صدرچوہدری وحید جٹ،نائب صدر محبوب حسین ورگ نے اپنے اپنے عہدیداران اور حمایتیوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔اس موقع پر الیکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ الیکشن کا انعقاد اپنے مقررہ دن و وقت پر کرائے جائیں گے الیکشن میں حصہ لینے والے کسی بھی گروپ کو الیکشن کے دن بدنظمی پھیلانے کی اجازت نہ ہوگی۔