ملتان: وکلاء کی جانب سے نومنتخب ممبران پنجاب بار کونسل محمد مالک خان لنگاہ اور خواجہ قیصر بٹ کو مبارکباد ،، پھولوں کے ہار، نیک تمناؤں کا اظہار
ملتان (صفدربخاری سے) ملتان میں ممتاز قانون دانوں محمد ایوب گوہر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، رانا طاہر امداد ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، رانا احتشام الحق ایڈووکیٹ ہائیکورٹ اور رانا محمد جاوید اقبال نے نومنتخب ممبران پنجاب بار کونسل محمد مالک خان لنگاہ اور خواجہ قیصر بٹ کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر معزز وکلاء نے نومنتخب ممبران کو پھولوں کے ہار پہنائے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب میں وکلاء برادری کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جس نے نئے منتخب نمائندوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ممبر پنجاب بار کونسل محمد مالک خان لنگاہ اور خواجہ قیصر بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے، ہم اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کے مسائل کے حل، عدلیہ کی خودمختاری اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ نومنتخب نمائندگان نے مزید کہا کہ بار کونسلز وکلاء کے فلاحی ادارے ہیں، ہم اجتماعی مفاد میں فیصلے کریں گے اور عدالتی نظام میں اصلاحات کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔





































Visit Today : 225
Visit Yesterday : 511
This Month : 10619
This Year : 58455
Total Visit : 163443
Hits Today : 2115
Total Hits : 801541
Who's Online : 7






















