ملتان: گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین شاہ رکن عالم ملتان میں خصوصی افراد کے لیے قائم کیے گئے جدید RAMPS کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ ان ریمپس کی تعمیر میں پرنسپل مسز فوزیہ تبسم کامران کی خصوصی کاوش شامل ہیں ریمس کا افتتاح ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن پروفیسر طاہر سلطان خان نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر تقریب کی صدارت پرنسپل کالج مسز فوزیہ تبسم کامران نے کی، جبکہ فیکلٹی ممبران وائس پرنسپل حمیرا سرفراز چیمہ،سید علی اصغر بخاری، مس حمیرا لبنی،مسز کہکشاں عتیق،مسز عافیہ خضر،مسز شبنم مسعود،مسز فرح ناز مسز مہوش خان،طالبات اور معزز مہمانانِ گرامی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔پروفیسر طاہر سلطان خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد کسی بھی طور کم تر نہیں انہیں صرف موقع اور سہولت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریمپس کا قیام نہ صرف کالج کی طالبات بلکہ پورے معاشرے کے لیے ایک مثالی قدم ہے۔ ایسے منصوبے انسان دوستی اور تعلیم دوستی کی روشن مثال ہیں۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سپیشل پرسنز کے لیے سہولیات کی فراہمی حکومتِ پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے تاکہ وہ بھی تعلیم کے میدان میں بھرپور کردار ادا کرسکیں۔ پرنسپل کالج مسز فوزیہ تبسم کامران نے کہا کہ کالج انتظامیہ نے خصوصی طالبات کے لیے آرام دہ، محفوظ اور تعلیمی ضروریات سے ہم آہنگ ماحول فراہم کیا ہے۔ انہوں نے ڈائریکٹر کالجز کے تعاون اور رہنمائی پر شکریہ ادا کیااختتام پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ اس منصوبے کو مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرے اور خصوصی افراد کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔