ملتان: مخدوم معشوق حسین شاہ ایڈووکیٹ کی جانب سے پنجاب بار کونسل کے نو منتخب ممبران کو مبارکباد، پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی تقسیم
ملتان (صفدربخاری سے) پنجاب بار کونسل کے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے نو منتخب ممبران کے اعزاز میں ایک خوشگوار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مخدوم معشوق حسین شاہ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کامیاب ہونے والے ممبران محمد مالک خان لنگاہ، خواجہ قیصر بٹ، چوہدری سعید احمد اور رانا ندیم احمد کانجو کو کامیابی پر مبارک باد دی، انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور وکلاء میں مٹھائی تقسیم کی۔ تقریب میں شریک وکلاء نے نو منتخب ممبران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ وکلاء برادری کے مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر مخدوم معشوق حسین شاہ ایڈووکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “یہ کامیابی تمام دوستوں کی مشترکہ محنت، اتحاد اور اللہ تعالیٰ کے فضل کا نتیجہ ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ “ہم وکلاء برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے کامیاب امیدواروں کے حق میں نعرے لگائے اور دعا کی کہ وہ وکلاء برادری کی امیدوں پر پورا اتریں۔





































Visit Today : 228
Visit Yesterday : 511
This Month : 10622
This Year : 58458
Total Visit : 163446
Hits Today : 2138
Total Hits : 801564
Who's Online : 11






















