تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی سماعت دوبارہ مؤخر،، 9 مئی کے مقدمات میں متعدد افراد کو بری یا ضمانت مل چکی، شاہ محمود قریشی بھی جلد رہائی پائیں گے: بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے
bbc news urdu نے Monday، 3 November 2025 کو شائع کیا.
ملتان: تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کے کیس کی پیروی کرتے ہوئے کہا کہ اے ٹی سی لاہور میں شاہ محمود قریشی کی زیر التوا ضمانت کی درخواستیں ایک بار پھر ”ریکارڈ دستیاب نہ ہونے” کے باعث ملتوی کر دی گئی ہیں اب ان ضمانتوں پر 13 نومبر کو سماعت ہوگی۔اسی اے ٹی سی جج نے 9 مئی کو اسی طرح کے متعدد مقدمات میں شاہ محمود قریشی کو بری کیا ہے اوراسی طرح9 مئی کے کیس میں شامل بہت سے افراد کوان مقدمات میں ضمانتیں مل چکی ہیں۔شاہ محمود قریشی کے کیس سے متعلق ریکارڈ فراہم نہ کرنے جیسے ہتھکنڈوں کے زریعے ضمانتوں میں تاخیر کی جارہی ہے یہ حربے زیادہ دیر تک نہ چل سکیں گے۔جلد ہی شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور ہوگی اور وہ ہمارے درمیان موجود ہونگے عوام اور کارکنان کی دعائیں ضرور رنگ لائیں گی
ٹیگز:-





































Visit Today : 228
Visit Yesterday : 511
This Month : 10622
This Year : 58458
Total Visit : 163446
Hits Today : 2143
Total Hits : 801569
Who's Online : 12






















