ملتان : ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک جاوید ڈوگرنے کہا ہے کہ وکلاء بار امیدوار پنجاب بار کونسل چوہدری محمد سعید ایڈووکیٹ ہائی کورٹ (ملتان سیٹ) کی بھرپور سپورٹ کریں انشاء اللہ کامیابی کے بعد وکلاء کے وقار اور آئین و قانون کی بالا دستی کے لئے تمام تر صلاحیتیں لائیں گے جنرل سیکریٹری عدنان احمد نے کہا کہ انشاء اللہ یکم نومبر چوہدری محمد سعید ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی کامیابی کا دن ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیدوار پنجاب بار کونسل چوہدری محمد سعید ایڈووکیٹ ہائی کورٹ (ملتان سیٹ) کی انتخابی مہم کے سلسلے میں خطاب کے دوران کیا چوہدری محمد سعید ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ بار اور بنچ کے درمیان پل کا بہترین انداز میں کردار ادا کیا اور آئندہ بھی اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں گے اور ملتان بار وکلاء کے مسائل کے حل کے لئے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں گے اس موقع پر وکلاء بار نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کی اپنے قیمتی ووٹ سے سپورٹ کریں گے اس موقع پر عثمان ڈوگراور شیخ محمد داود نے بھی خطاب کیا۔

بعدازیں ممبر پنجاب بار کونسل خانیوال کے امیدوارراؤ سلطان احمد خان نے ملتان ڈسٹرکٹ بار میں ایک بڑے انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری کی عزت و وقار کا تحفظ اور ان کے مسائل کا حل ان کا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار کونسل کو فعال اور بااختیار ادارہ بنانے کے لیے وہ اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔راؤ سلطان احمد خان نے کہا کہ وکلا معاشرے کے باشعور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور انصاف کی فراہمی میں ان کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ وکلا کے حقوق کے تحفظ، لیگل ایجوکیشن کے معیار کی بہتری اور نوجوان وکلا کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ان کے منشور کے اہم نکات ہیں۔انہوں نے کہا کہ وکلا کی فلاحی سکیموں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، پینشن اور میڈیکل سہولیات میں اضافہ کیا جائے گا، جبکہ بار رومز کی بہتری اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔انتخابی اجلاس میں سید تجمل حسین بخاری، ملک عبدالستار آرائیں،طاہر منظور بخاری،نوشیر خان، رانا محمد عارف، حامد بخاری، ملک شاہد آرائیں،عبدالصمد سگو،سید احسان علی زیدی،ملک طاہر عباس اعوان،عمار خان خاکوانی، مزمل حسن بخاری حرا یعقوب،سید خادم حسین یاوربخاری،محمد اختر قریشی،رانا سرفراز،منور حسین،شیخ وقار،شیخ سہیل اختر،ودیگر وکلا رہنماؤں نے راؤ سلطان احمد خان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ وکلا برادری کے مخلص اور خدمت گزار رہنما ہیں۔