بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان جیا بچن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان جیا بچن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق جیا بچن ان دنوں کرن جوہر کی فلم ’’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ انہیں کورونا ہونے کی خبر سامنے آئی۔ اس سے قبل اداکارہ شبانہ اعظمی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکی ہیں۔ لہذا فلم کی دو اہم اداکاراؤں کو کورونا ہونے کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ ملتوی کردی گئی۔ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ 2 فروری کو شروع ہوئی تھی اور 14 فروری کو ختم ہونی تھی۔ لیکن جیا بچن اور شبانہ اعظمی کو کورونا ہونے کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے، کیونکہ کرن جوہر فلم کی دیگر کاسٹ اور عملے کے لیے کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتے۔ جیسا کہ وہ کہتے ہیں’’جان ہے تو جہان ہے‘‘۔واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی تیسری لہر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ کاجول اور لتا منگیشکر سمیت کئی بالی ووڈ ستارے اس جان لیوا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں


































Visit Today : 480
Visit Yesterday : 541
This Month : 15244
This Year : 63080
Total Visit : 168068
Hits Today : 1794
Total Hits : 863977
Who's Online : 3





















