پاکستان نظریاتی مملکت اور اسلام کا مضبوط قلعہ ہے،،پروفیسر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری
ملتان : پاکستان نظریاتی مملکت و اسلام کا مضبوط قلعہ ہے۔ وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جغرافیائی سرحدات کے تحفظ و دفاع کیلئے ملک کی بہادر افواج کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ملکی بقاء و سالمیت کو نقصان پہنچانے والے کبھی بھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان نورانی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پروفیسر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری نے جمعیت علماء اسلام ضلع ملتان کے امیر مولانا مفتی عامر محمود اور ممتاز سماجی و سیاسی رہنماء محمد فرحان الحق حقانی سے آستانہ عالیہ بدریہ، حقانی سٹریٹ میں دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ضلع ملتان کے امیر مولانا مفتی عامر محمود اور ممتاز سماجی و سیاسی رہنماء محمد فرحان الحق حقانی نے جمعیت علماء پاکستان نورانی کے زیر اہتمام اور پروفیسر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری کی میزبانی و صدارت میں گزشتہ دنوں آستانہ عالیہ بدریہ پر منعقدہ 26 ویں سالانہ کل جماعتی تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر، پروفیسر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری کو مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ضلع ملتان کے امیر مولانا مفتی عامر محمود نے کہا کہ وطن عزیز میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے تمام دینی و سیاسی جماعتیں ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی اپنے حصے کا مثبت و مؤثر کردار ادا کرتی رہینگی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک قانون نافذ کرنیوالے ادارے آئین و قانون کی حکمرانی کو یقینی نہیں بنائیں گے تب تک ملکی مسائل جوں کے توں ہی رہینگے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پارلیمنٹ میں پارلیمانی و جمہوری روایات کو بلڈوز نہ کیا جائے اور عوام کے منتخب نمائندوں کو ”حق حکمرانی” دیا جائے۔ جمعیت علماء پاکستان نورانی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پروفیسر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری نے کہا کہ تمام دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین ملکی حالات اور وقت کی نزاکت کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے اسلام و پاکستان دشمن قوتوں اور ان کے اندرونی و بیرونی سہولت کاروں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے متحد و متفق ہو کر، منظم جدوجہد کے ذریعے نئی سیاسی صف بندی کا آغاز کریں۔ شہری حقوق کونسل جنوبی پنجاب کے روح رواں اور ممتاز سماجی و سیاسی رہنماء محمد فرحان الحق حقانی نے کہا کہ اسلام اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔ اسلام و پاکستان دشمن ممالک و طاقتیں، لابیاں اور گروہ یہ جان لیں کہ پاکستان اور اسلام کے نام لیوا، بیدار مغز و محب وطن مسلمان، نظریہ پاکستان، وطن عزیز اور اسلامی اقدار و روایات پر ہرگز آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر محب وطن پاکستانی مسلمان اسلام و پاکستان کیلئے اپنا سب کچھ قربان تو کر دیگا لیکن ان دونوں پر حرف نہیں آنے دیگا۔ انہوں نے کہا کہ سماجی قبیلے سے تعلق رکھنے والا ہر ذمہ دار و محب وطن مسلمان ملکی سلامتی و دفاع پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں۔ سماجی و سیاسی رہنماؤں نے متفقہ طور پر پنجاب بلدیاتی ایکٹ 2025ء کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے گراس روٹ لیول پر عوام کو وہ فوائد حاصل نہیں ہوں گے جو ہونے چاہیئیں۔






































Visit Today : 224
Visit Yesterday : 511
This Month : 10618
This Year : 58454
Total Visit : 163442
Hits Today : 2109
Total Hits : 801535
Who's Online : 6






















