ملتان: سٹی صدر مسلم لیگ ن سپورٹس اینڈکلچرل ونگ ملتان ،ان شاء اللہ ایم پی اے حلقہ پی پی 215ملتان ،ممبر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی ملتان چوہدری زاہد مسعود نے حافظ غلام رسول،محمد طارق ،یاسر علی ،محمد علیم ،ذاکر حسین ،محمد عمران اور دیگر دوستوں کے ہمراہ جنرل سیکرٹری سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ پاکستان مسلم لیگ ن ملتان نمیر علی کے صاحبزادے محمد رضاکی سالگرہ کا کیک کاٹا ،سالگرہ کی اس تقریب میں اقارب اور دوست احباب نے شرکت کی۔اس موقع پر قوالی کا اہتمام کیا گیا تھا ۔قوالی سے محفل کو چار چاند لگ گئے اور یہ ایک یاد گار تقریب بن گئی ۔اس موقع پر ممبر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی ملتان چوہدری زاہد مسعود نے کہا کہ ہم سب محمد رضا کی طویل عمری اور نیکی کے راستے پر چلنے کی توفیق کیلئے اللہ پاک سے دعا گو ہیں ۔ نمیر علی ایک جہاں دیدہ پارٹی ورکر اور عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والی دوست ہیں ان کی پارٹی کیلئے خدمات قابل تعریف سرمایہ افتخار ہے ۔مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمت کا جو فریضہ ہمیں سونپا گیا ہے نمیر علی اس میں صف بہ صف اور قدم بہ قدم ہمارے ساتھ ہیں ۔میں اپنی قائدین اور اپنی طرف سے انہیں بیٹے کی سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔اس موقع پر نمیر علی نے سبھی دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب دوست میرے لئے لائق عزت اور قابل احترام ہیں جنہوں نے میری دعوت قبول کی اور مجھے شرف میزبانی بخشایقینی طور پر یہ ایک یادگار اور ناقابل فراموش محفل ہمیں تادیر یاد رہے گی۔