ملتان: بند بوسن سے متعدد برادریوں کے افراد کی سرائیکستان نوجوان تحریک میں شمولیت
ملتان : ملتان بند بوسن سے کثیر تعداد میں لوگوں نے سرائیکستان نوجوان تحریک میں شمولیت اختیار کر لی ۔ سید اشرف شاہ ،یسین راں،ارشداعوان،رانا طارق اور فیاض ہانسلہ کی قیادت میں بندبوسن کی کئی برادریوں کے لوگوں نے چیئرمین مہر مظہر عباس کات سے ملاقات کی اور سرائیکی صوبہ تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر نوجوان سرائیکی راہنما مہر مظہر کات نے شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سرائیکی صوبہ تحریک انقلابی دور میں داخل ہوچکی ہے۔ سرائیکی راہنمانے کہا کہ وسیب سے لوگوں کی روز بروز ہماری تحریک میں شمولیت وسیب کے دشمنوں کے لیے کھلا پیغام ہے کہ اب کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے۔مہر مظہر کات نے کہا کہ وسیب کے ممبران اسمبلی اصل میں انگریز کی پیدوار کی اولادیں ہیں جو کبھی ہمارے وسیب کے غریبوں سے مخلص اور وفادار نہیں ہو سکتے اس لیے ہمیں خود کفن باندھ کر نکلنا ہوگا مہر مظہر کات نے کہا کہ جب تک سرائیکی صوبہ نہیں بنتاچین سے نہیں بیٹھیں گے۔سید اشرف شاہ،یسین راں،رانا طارق نے کہا کہ ہم اپنے وسیب کے حقوق کے لیے جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ اپنی نسلوں کی بقاء کے لیے سارا سرائیکی وسیب باہر نکلے۔سرائیکستان نوجوان تحریک میں شامل ہونے والوں نے چیئرمین مہر مظہر عباس کات کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ جلد بند بوسن میں عظیم الشان جلسہ کرینگے۔شامل ہونے والوں میں رمضان کھوکھر ،عباس خان،علی موہانہ،محسن شاہ،جمیل شاہ،ثمربوسن،ناصر وینس ،علی بلوچ و دیگر شامل ہیں






































Visit Today : 224
Visit Yesterday : 511
This Month : 10618
This Year : 58454
Total Visit : 163442
Hits Today : 2099
Total Hits : 801525
Who's Online : 5






















