بھارتی آرمی چیف کا طاقت کی بنیاد پر سیزفائر کا دعویٰ گمراہ کن ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
www.bbcnewshd.com نے Friday، 4 February 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آرجنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول پر طاقت کی بنیاد پر جنگ بندی سے متعلق بیان گمراہ کن ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آرجنرل بابر افتخار نے ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا یہ کہنا کہ ایل اوسی پرجنگ بندی کا سبب بھارت کے مضبوط پوزیشن سے مذاکرات ہیں ، ایک گمراہ کن بیان ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ایل اوسی کے دونوں جانب رہنے والے کشمیریوں کی حفاظت کے پیش نظرجنگ بندی پراتفاق کیا گیا۔ کوئی اسے اپنی طاقت یا دوسرے کی کمزوری نہ سمجھے۔واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے کہا ہے کہ ایل او سی پر جنگ بندی اس لیے قائم ہے کیونکہ بھارت نے مضبوط پوزیشن سے مذاکرات کیے۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 424
Visit Yesterday : 541
This Month : 15188
This Year : 63024
Total Visit : 168012
Hits Today : 1250
Total Hits : 863433
Who's Online : 6





















