خبیرپختونخوا اور اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.6 اور 120 فٹ گہرائی تھی
bbc news urdu نے Friday، 17 October 2025 کو شائع کیا.
اسلام آباد: خبیرپختونخوا اور اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 اور 120 فٹ گہرائی تھی، جس سے خبیرپختونخوا کے مختلف اضلاع متاثر ہوئے۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا۔ زلزلے کے شدید جھٹکے اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت خبیرپختونخوا میں پشاور، ملاکنڈ ڈویژن، بونیر، بٹ خیلہ، سوات، کوہستان ایبٹ آباد اور چترال میں محسوس کیے گئے۔ پی ایم ڈی کے مطابق ابتدائی طور پر کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 299
Visit Yesterday : 541
This Month : 15063
This Year : 62899
Total Visit : 167887
Hits Today : 648
Total Hits : 862831
Who's Online : 9





















