گیلانی خاندان دہشت گردوں کے نشانے پر ،، پنجاب حکومت نے یوسف رضا گیلانی اور ان کے خاندان کی سیکیورٹی واپس لے کر مجرمانہ فعل کیا ،، حکومت پنجاب فوری سیکیورٹی بحال کرے یا تحریری ضمانت دے: پیپلزپارٹی ملتان سٹی
ملتان(صفدربخاری سے) پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک
نسیم لابر، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ، سٹی سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران، ممبر جنوبی پنجاب کونسل ملک ارشد اقبال بھٹہ، سینئر نائب صدر کلچر ونگ جنوبی پنجاب
میر احمد کامران مگسی، سینئر نائب صدر ساجد بلوچ، میاں منظور قادری ، مرزا نذیر بیگ، ضیا انصاری، شاہد رضا صدیقی، شیخ سلیم و دیگر عہدیداران نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے سید یوسف رضا گیلانی، ان کے بیٹوں اور گیلانی ہاوس کی سیکورٹی واپس لینا مجرمانہ و غیر ذمہ دارانہ فعل ہے پنجاب حکومت کیا نہیں جانتی کہ سید یوسف رضا گیلانی اور ان کا خاندان دہشت گردوں کے نشانے پر ہے اس طرح کے مجرمانہ فعل کے باعث سید علی حیدر گیلانی دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال ہوئے تھے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجاب حکومت اپنے اس مجرمانہ فعل پر معافی مانگتے ہوئے فوری طور پر سید یوسف رضا گیلانی اور ان کے بیٹوں سے واپس لی گئی سیکورٹی کو بحال کرے یا پھر تحریری ضمانت دی جائے کہ گیلانی خاندان کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی پیپلزپارٹی سیلاب متاثرین کو ریلیف دینے کی بات کرتی ہے ن لیگ اس کو پنجاب پر حملہ کیوں قرار دیتی ہے سرائیکی خطہ اس وقت سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے سیلاب متاثرین بے یار و مدد گار امداد کے منتظر ہیں لیکن سرائیکی خطہ جنوبی پنجاب کو جان بوجھ کر کسی قسم کی امداد یا ریلیف فراہم نہیں کر رہی اس کا واحد حل الگ صوبہ جنوبی پنجاب کا قیام ہے اب تو سیلاب متاثرین بھی الگ صوبہ کے قیام کو اپنے مسائل کا حل قرار دے رہے ہیں لیکن پنجاب حکومت کو پیپلزپارٹی فوبیا ہو گیا ہے یہ سب اس لئے کیا جا رہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد سے توجہ ہٹا کر اپنا الو سیدھا کیا جائے لیکن ہم پنجاب حکومت کو یہ خطرناک کھیل نہیں کھیلنے دیں گے سید یوسف رضا گیلانی اور ان کے صاحبزادوں سے سیکورٹی واپس لینا بھی اسی بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مریم نواز المعروف تصویر اعلی کو گیلانی خاندان کی سیلاب متاثرین کے حق میں بولنا اور سیلاب متاثرین کی خدمت کرنا پسند نہیں آیا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی دو خواتین وزرا عظمی بخاری اور مریم اورنگزیب پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت کے خلاف جو زبان استعمال۔کر رہی ہیں اس پر ہم مریم نواز کو باور کروا دینا چاہتے ہیں کہ عظمی بخاری کو ہم بہتر جانتے ہیں یہ ماضی میں آپ کے والد نواز شریف کو را کا ایجنٹ کہا کرتی تھی جو کہ آن دی ریکارڈ موجود ہے اور مسلسل پارٹی بدلنے والے کسی کے وفادار نہیں ہوتے اس لئے آج کی پریس کانفرنس کیذریئے ہم حکومت پنجاب کو کہنا چاہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کی سیاسی تربیت میں بد تہذیبی و بد اخلاقی کا کلچر نہیں ہے لیکن ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم ان دو خواتین عظمی بخاری اور مریم اورنگزیب کو ان کا اصل چہرہ دکھائیں اگر انہوں نے اپنی زبان اور لہجہ تبدیل نہ کیا تو بات بہت آگے تک جائے گی اور اس کی تمام تر ذمہ داری ان دو خواتین وزرا پر ہوگی کیونکہ پیپلزپارٹی کے جیالے کسی کے سامنے ڈٹ جاتے ہیں تو پھر کوئی چیز ان کو پیچھے نہیں ہٹا سکتے اس موقع پر ان کے ہمراہ حاجی خلیل راں، نواز خان سوترک، ملک افتخار علی، ملک رمضان کمبوہ، نذیر کاٹھیا، ناصر کمبوہ، قاضی منور اعوان، اعجاز بھٹی، شبیر علوی و دیگر پارٹی عہدیدران بھی ان کے ہمراہ تھے






































Visit Today : 187
Visit Yesterday : 443
This Month : 11024
This Year : 58860
Total Visit : 163848
Hits Today : 1994
Total Hits : 806501
Who's Online : 8






















